بابا وانگا اور نوسترادمس کی 2025ء کیلئے خطرناک پیش قیاسیاں

   

لندن: نجومیوں بابا وانگا اور نوسترادمس نے سال 2025ء کے حوالے سے خطرناک پیش قیاسیاں کی ہیں۔ بلغاریہ کی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسترا دمس کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق پیش قیاسیاں کی جو سچ ثابت ہوئیں۔ بابا وانگا نے 2025 ء کے تعلق سے کہا تھا کہ یورپ میں تنازعات کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی آفت آئے گی ،اسی طرح دنیا میں ایلین کا بھی خطرہ ہے۔ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔دنیا کا خاتمہ 2025ء میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079ء تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076ء تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔ انسان 2028ء تک زہرہ پر جائے گا، 2170ء میں دنیا میں شدید قحط آئے گا 3005ء میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی۔اسی طرح باباوانگا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ 3797ء سے زمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079ء کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا۔ بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جبکہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی۔ بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں،یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش قیاسیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔