بابراعظم کو پہلا مقام گنوانا پڑا

   

دبئی ۔ آئی سی سی کی مردوں کی ٹی20 درجہ بندی میں بھی کچھ بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جس کے ساتھ پاکستان کے کپتان بابر اعظم سرفہرست مقام سے ہٹ گئے۔ اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی20 مقابلوں میں رنز کے لیے جدوجہد کی، سیریز کے پہلے دو میچوں میں صفر اور سات رنز بنائے۔ وہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پرآ گئے ہیں۔ بولنگ میں، شاداب خان نے بڑی ترقی کی ہے، پانچ مقامات کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں میں 3/17 اور 0/22 کی کارکردگی کے بعد وہ اس وقت دنیا میں نویں نمبر پر ہیں۔اس وقت پاک۔ونڈیز سیریز چل رہی ہے۔