بابری مسجد۔رام جنم بھومی پر فیصلہ سے قبل جونپور میں ہائی الرٹ

   

جونپور، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد۔رام جنم بھومی معاملہ پر سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کے جون پور میں پولیس نے پیر کو ہائی الرٹ جاری کیاہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے کہا کہ رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے اور اسی کے پیش نظر ہائی الرٹ کیا گیا ہے ۔ پورے ضلع میں سیکورٹی کے چاق چوبند کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع کو کئی سینکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن پر پولیس کی کڑی نظر رہے گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جونپور کی صحافی تنظیم کے عہدیدار اور صحافی ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کرکے بابری۔مسجد اجودھیا فیصلہ کو لے کر امن و امان اور لا اینڈ آرڈر کومضبوط کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔