بابری مسجد کیلئے ہمایوں کبیر نے 93 لاکھ روپئے جمع کئے

   

مرشدآباد ۔ 9 ڈسمبر (ایجنسیز) مغربی بنگال کے مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کی قیادت میں مجوزہ بابری مسجد کیلئے چلائی گئی مہم میں 93 لاکھ روپئے جمع ہوئے ہیں۔ ہمایوں کبیر کی رہائش گاہ واقع ریزی نگر کو رقم کی گنتی کرنے والی مشین لائی گئی اور جمع شدہ رقم کی گنتی کے بعد معلوم ہوا کہ اس مہم میں 93 لاکھ روپئے جمع ہوئے ہیں۔ مسجد کیلئے رقم کیو آر کوڈ اسکیان کے ذریعہ جمع کی گئی۔ ہمایوں نے بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور اس متنازعہ مہم کے نتیجہ میں انہیں ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے معطل کردیا ہے۔