بابری کیس :ایک اور ملزم کا بیان قلمبند

   

لکھنؤ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے جمعہ کو بابری مسجد انہدام کیس کے ملزم جئے بھان سنگھ کا بیان قلمبند کیا ۔ خصوصی جج ایس کے یادو نے دیگر ملزمین سنتوش دوبے ، اوم پرکاش اور امرناتھ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے /15 جون کو حاضر عدالت رہنے کیلئے کہا ہے ۔ ایک اور ملزم رامچندر ہریانہ کی جیل میں ہے اور اس کا بیان میں قلمبند کیا جائے گا ۔