بابر اعظم کا نام ہندوستانی تعلیمی نصاب میں شامل!

   

لاہور: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹفکیٹ آف سکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کے آٹھویں چیاپٹر میں بابر کو ہندوستانی لجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویراٹ کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔ ہندوستان میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟ طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے جوڑیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ تحریر ہے۔