بابو جگجیون رام کی برسی تقریب کا انعقاد

   

ظہیرآباد ۔ سابق نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع بابو جگجیون رام کی آج برسی کے موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ان کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور خطاب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ بابو جگجیون رام نے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جیسے جلیل القدر وزارتوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ بابو جگجیون رام ، سماج کے پسماندہ اور پچھڑے طبقات کی ترقی کیلئے ہمیشہ فکرمند رہتے تھے ۔ اس موقع پر آتما کمیٹی چیرمین جی وجئے کمار، صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین ، صدر ٹی آر ایس ایس سی سیل ظہیرآباد بنڈی موہن ، نائب صدر جئے راج ، ایس ٹی ایس سی ویجلنس رکن رام کرشنا بنٹو کے بشمول دیگر موجود تھے ۔