بارش و برفباری کے درمیان رئیل کشمیر نے گوکلم کیرالا کو شکست دے دی

   

سرینگر۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو ٹی آر سی گراؤنڈ سرینگر میں برفباری اور بارش کے درمیان رائیل کشمیر نے 1-0 گول سے گوکلم کیرالا کو ہراکر سب سے زیادہ پوائنٹس یعنی 32 حاصل کرلئے۔ آئیورین اسٹرائیکر نوہیر کریزو نے 51 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے رئیل کشمیر کو پورے 3 پوائنٹس کی سبقت دلا دی۔ اس کے ساتھ ہی رئیل کشمیر 16 میچس کھیل کر سب سے زیادہ پوائنٹس یعنی 32 حاصل کئے جبکہ چینائی دوسرے نمبر پر رہی جس نے 14 میچس کھیل کر 30 پوائنٹس حاصل کئے۔ اس لیگ میں ہر ٹیم 20 میچس کھیلے گی۔