بارہمولہ میں جیش محمد کا رکن گرفتار

   

سرینگر ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سیکورٹی فورس نے بارہمولہ ضلع سے جیش محمد کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے ۔ فورس نے اس علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تھا ۔ اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد کا ایک عسکریت پسند بارہمولہ میں روپوش ہے ۔ تلاشی کے دوران ایک جیش محمد کا عسکریت پسند بشیر احمد کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کے قبضے سے AK 47رائفل اور بعض گولہ بارود برآمد کئے گئے ۔