بارہویں کے بورڈ امتحان کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا اظہار اطمینان

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج بارہویں کے بورڈ امتحانات منسوخی کے فیصلہ پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے بارہویں کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عدالت نے طلباء کی صلاحیتوں کی جانچ کیلئے طریقہ کار سے متعلق وضاحت طلب کی ہے ۔ عدالت نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کو اندرون دو ہفتے بارہویں جماعت کے طلباء کو نشانات دینے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ مزید وقت نہیں دے سکتا کیونکہ بیشتر طلباء ملک اور بیرون ملک کالجس میں داخلے حاصل کررہے ہیں ۔ عدالت عظمی کا کہنا ہے کہ وہ نشانات کے اسسمنٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا اور اگر کسی کو اعتراض ہے تو اس کی یکسوئی کی جائے گی ۔