بازار، مالز میں دکانیں ایک دن کے وقفہ سے کھلیں گی

   

نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضروری خدمات کی دکانوں کے علاوہ تمام دوکانیں آڈ ایون کی بنیاد پر رات 8 بجے تک کھلیں گی۔ اس سلسلے میں ڈی ڈی ایم اے نے آج نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ اس کے تحت مالز اور بازاروں میں آڈ ایون کی بنیاد پر دکانیں کھلیں گی۔ ضروری خدمات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلیں گی۔ تینوں میونسپل کارپوریشنوں، نئی دہلی میونسپل کونسل اور دہلی کنٹونمنٹ بورڈ والے ہرعلاقوں کے ہر ایک زون ایک دن میں ایک ہفت وار بازار لگانے کی اجازت ہوگی۔ ان ہفتہ وار بازاروں میں صرف 50 فیصد دکانداروں کو ہی اپنی دکان لگانے کی اجازت ہوگی۔