باسر : ندی میں نہانے کے دوران 6 نوجوان غرقاب

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے علاقہ باسر میں حیدرآباد کے 18 افراد سری گیان سرسوتی دیوستھانم میں درشن کیلئے گئے تھے اور 6 نوجوان ندی میں نہانے کے دوران غرقاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ 6 نوجوان حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ مہلوکین کی شناخت راکیش 17 سالہ، ونود 18 سالہ، مدن 18 سالہ، رتھوک اور بھارت کی نعشوں کو ندی سے برآمد کرلیا گیا اور ایک نوجوان کی نعش ہنوز لاپتہ ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 3 خاندانوں کے 18 افراد ہفتہ کی شام درشن کیلئے آئے تھے، یہ نوجوان گوداوری میں نہانے اُترے اور پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ یہ تمام تیراکی سے نواقف تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مقام پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 5 نوجوانوں کی نعشیں نکال لی گئیں اور چھٹے شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ (ش)