باسر ٹریپل آئی ٹی طلبہ کا احتجاج جاری

   

مدہول۔ 7؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باسر ٹریپل آئی ٹی میں آج چوتھے دن بھی طلباء کا احتجاج نااہل انچارج وی سی وینکٹا رمنا کو فوری طور پر ہٹانے کا پرزور مطالبہ اور باسر ٹریپل آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے نئے کل وقتی VC کا تقرر کرنے پر زور طلباء نے الزام لگایا کے ٹریپل آئی ٹی میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں میں ملوث وینکٹ رمنا ملوث ہے ریاست کے وزیر اعلیٰ اس کی فوری طور پر ویجیلنس انکوائری کروائیں حکومت کو تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے جو چیف منسٹر کو حقائق سے لاعلم رکھ رہے ہیں جبکہ وینکٹا رمنا کی بے قاعدگیوں سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرپل آئی ٹی میں مستقل تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو پر کرنے پر زور دیا حکومت کو چاہیے کہ وہ جامع تحقیقات کرے اور انچارج وی سی وینکٹا رمنا کی بے قاعدگیوں پر کارروائی کرے جو طلبہ کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں اور پابندیاں لگارہے ہیں۔