مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی کی یقین دہانی پر طلبہ کا اظہارِ اطمینان
مدہول: مختلف مطالبات کی تکمیل پر زوردیتے ہوئے تلنگانہ کے ٹریپل آئی ٹی باسر کے طلبہ کا احتجاج وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیاگیا۔ انہوں نے احتجاجی طلبہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کی یکسوئی اور مرحلہ وارطورپر ان کے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کروائی اس طرح ا س مشہور ادارہ میں آج منگل سے کلاسس کا آغاز ہوگیا، طلبہ نے ان کے 12 مطالبات کی تکمیل پر زوردیاتھا یہ طلبہ، ناقص غذائی معیار کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، ان کا مطالبہ تھا کہ ادارہ میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔طلبہ نے الزام لگایا تھاکہ بعض اوقات چھوٹے کیڑے بھی ان کی غذا میں پائے جاتے ہیں ، سبیتااندراریڈی کی طلبہ سے بات چیت رات دیر گئے تک جاری رہی بعدازاں طلبہ نے کہاکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مطالبات پورے کرنے وزیرتعلیم کی یقین دہانی پر مطمئن ہیں بعد ازاں طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور کلاسس کااغاز ہوگیا۔ وزیر تعلیم کے ہمراہ محکمہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے چیئرمین بھی تھے ۔ پچھلے سات دنوں سے طلباء ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بے چین تھے۔