باسر ٹریپل آئی ٹی کا طالب علم فوت، سمیت غذا سے متاثر ہونے کا شبہ

   

بھینسہ ۔ بھینسہ ڈیویڑن میں واقع باسر ٹریپل آئی ٹی کا ایک طالب علم بیماری کی وجہ سے فوت ہوگیا بھینسہ میں جنا سینا پارٹی ضلعی قائد ایس مہیش نے میڈیا کو بتایا کہ باسر ٹریپل آئی ٹی کاطالب سنجے کرن طبعیت بگڑنے پر ہاسٹل سے اپنے مکان واقع متحدہ ضلع ورنگل کے سنگم منڈل کے موضع ایلورو رنگم پیٹ چلا گیا اور ورنگل کے ایک اسپتال میں دوران علاج فوت ہوگیا جس پر اس کے اہل خانہ کو تشویش ہے کہ طالب علم سنجے کرن کی موت حالیہ فوڈ پوائزننگ(سمیت غذا) سے ہوئی ہے کیونکہ سنجے کمار کچھ دنوں سے معدے کی بیماری میں مبتلا تھا جو میلس کے ٹھیکیدار ، ہاسٹل انتظامیہ اور ریاستی حکومت لاپرواہی کا نتیجہ ہے ایس مہیش نے کہا کہ متوفی طالب علم سنجے کرن کے افراد خاندان کو ریاستی حکومت مالی مدد کریں ورنہ جنا سینا پارٹی کی جانب سے متاثرہ خاندان کی حمایت میں احتجاج منظم کرنے اور انصاف ملنے تک ان کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے جدوجہد کرنے کا انتباہ دیا۔