باسر یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

   

وائس چانسلر اور دیگر مستقل ملازمین کی تقرری کا مطالبہ
مدہول: راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی باسر میں پانچ ہزار طلباء صبح سے ان کے مسائل کے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاج منظم کیا۔ طلباء وطالبات نے مطالبہ کیا کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری مستقل ملازمین کی تقرری، لیپ ٹاپ اور یونیفارم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ درپیش دیگر مسائل حل کئے جائیں ۔ طلباء کے احتجاج سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے علاقے میں نیٹ بند کر دیا گیا ۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کو لیکر احتجاج منظم کیاگیا لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو کافی مشکلات درپیش ہے ۔ احتجاجیوں مطالبہ کیا کہ فوری ان کے مطالبات کی یکسوئی کی جائے ورنہ احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کی دھمکی دی ۔ بی ایس پی اور دیگر جماعتوں نے طلبہ کی حمایت کا اعلان کیا اور احتجاج کی حمایت کررہے ہیں یونیورسٹی میں پولیس تعینات ہے میڈیا کو اند داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔
ضلع انچارج سکریٹری کا دورۂ بیدر
بیدر: بنگلور ریاست کرناٹک اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر اور بیدر ضلع انچارج سکریڑی ڈاکٹر رچرڈ ونسنٹ ڈ یسوزا 16؍ جون کو بیدر کا دورہ کریں گے۔ صبح 7.10 بجے وہ بنگلور کی فلائٹ کے ذریعے حیدرآباد پہنچیں گے اور سڑک کے ذریعہ بیدر آئیں گے۔ منیجنگ ڈائرکٹر کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرس نے کہا کہ کرناٹک ڈیولپمنٹ پروگرام صبح 11 بجے، ضلع پنچایت اجلاس ہال بیدر میں ہوگا۔ جہاں ڈپٹی کمشنر بیدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسرضلع پنچایت بیدر اور ضلع سطح کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ ہوگی۔بعدازاں بنگلور واپسی ہوگی۔