باغپت: اتر پردیش میں باغپت کے چاندی نگر تھانہ علاقے میں ایک سابق فوجی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ڈھکولی کے ایک 65 سالہ سابق فوجی بلویر ولد وریندر ڈھاکہ کا چاندی نگر تھانہ علاقے میں قتل کر دیا گیا ہے ، جس کی لاش آج کھٹہ پرہلاد پور کے جنگل میں ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ متوفی جمعرات کی صبح گھر سے کھیت گیا ہوا تھا۔مقتول کے بیٹے نے دو افراد پر قتل کا الزام لگا کر شکایت درج کرائی ہے ۔ تحریر میں بتایا گیا کہ وریندر صبح گھر سے کھیت کے لیے نکلے تھے ۔ دیر شام تک جب ویریندر گھر نہیں لوٹے تو رشتہ داروں نے ان کی تلاش شروع کردی اور آج صبح کھٹہ پرہلاد پور جنگل میں سکھبیر کے جوار کے کھیت سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ جسم پر زخموں کے نشانات تھے جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ گاؤں والوں کے مطابق ویریندر کو جمعرات کو کھٹہ پرہلاد پور کے دو لوگوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔متوفی کے بیٹے منیش نے کھٹہ پرہلاد پور کے دو لوگوں پر قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے شکایت کی ہے ۔ پولیس تھانہ انچارج نتن پانڈے نے بتایا کہ متوفی شراب کا عادی تھا۔ کبھی بھی گھر سے چلا جاتا تھا۔ لواحقین نے شکایت کی ہے رپورٹ درج کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے ۔