بالاسور ٹرین حادثہ : تین ریلوے اہلکار گرفتار

   

نئی دہلی: سی بی آئی نے 3 ریلوے اہلکاروں کو ثبوتوں کو ضائع کرنے اور قتل کے مترادف مجرمانہ قتل سے متعلق دفعات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے کے تین اہلکاروں کی شناخت ارون کمار مہنت (سینئر سیکشن انجینئر)، محمد امیر خان (سیکشن انجینئر) اور پپو کمار (ٹیکنیشین) کے طور پر کی گئی ہے۔ سی بی آئی کی یہ کارروائی بالاسور ٹرین حادثے کے سلسلے میں کی گئی ہے جس میںزائداز 290 مسافرین ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔