غازی آباد 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فضائیہ کے دو اسکواڈرنس اور ایک سگنل یونٹ جو بالاکوٹ آپریشن کا حصہ رہے، اُنھیں آج توصیف ناموں کے ساتھ نوازا گیا ہے۔ 87 ویں انڈین ایرفورس ڈے کے موقع پر ایرچیف مارشل آر کے بھدوریا نے مجموعی طور پر تقریباً 650 ملازمین کو ایوارڈس دیئے۔بالاکوٹ پر حملہ کرنے والے پائیلٹ ابھینندن کو پاکستان نے گرفتار کرلیا تھا لیکن ان کی رہائی کے حکومت ہند کے اٹل مطالبہ پر اسے رہا کردیا۔