بالاکوٹ میں درختوں کو نشانہ بنایا گیا : سٹلائیٹ امیج

   

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ حملہ کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے 26 فبروری کو پاکستان کے اندرونی علاقہ بالاکوٹ میں بمباری کی جس کے تعلق سے حکومت نے دعویٰ کیا کہ وہاں جیش محمد کے بڑے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بناکر سینکڑوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ہندوستان میں اپوزیشن نے مہلوکین کی تعداد سن کر اچنبھا ظاہر کیا اور اب اس کی توثیق نیوز ایجنسی روئٹرس کے پیش کردہ ہائی ریزالیوشن تصاویر سے ہوئی ہے ۔ ان سٹلائیٹ امیجس کو پلانٹ لیابس ان کارپوریشن، سان فرانسسکو نے پیش کیا ہے۔ 4 مارچ کے تصاویر میں دکھایا گیا کہ جیش محمد کی مبینہ عمارتیں برقرار ہیں جبکہ چند درخت نیست و نابود ہوگئے۔