بالاکوٹ میں مطلوبہ ٹارگٹ کو ہی نشانہ بنایا گیا ، ذرائع کا بیان سرحدکے پاس پاکستانی دستے متحرک

   

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ نے حکومت کو راڈار اور سٹلائیٹ امیجس دیئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹریننگ کیمپ کو ہی بمباری کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے وہاں کافی نقصان ہوا۔ ذرائع پر مبنی یہ معلومات ایک بیرونی نیوز ایجنسی کی رپور ٹ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے جس میں متضاد دعویٰ کیا گیا ۔ اس دوران سیکوریٹی سسٹم کے ذرائع نے کہا کہ پاکستان ہندوستانی سرحد کے قریب اضافی دستووں کو متحرک کررہا ہے۔