نئی دہلی : ہندوستانی فٹبال ٹیم کی فارورڈر بالا دیوی کو اے آئی ایف ایف کی سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ نوجوان منیشا کلیان کو 2020-21 ء سیزن کیلئے اُبھرتی کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ بالا دیوی نے سال کی بہترین فٹبال کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ اس سے قبل انھوں نے 2014 اور 2015 ء میں متواتر دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔