حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بالا پور کے علاقہ میں ایک طالبہ اسکول عمارت سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگئی۔ سب انسپکٹر پولیس بالا پور سرینواس کے مطابق 15 سالہ ھدیٰ خاں جو شریف نگر علاقہ کے ساکن محمد خان کی بیٹی تھی 22 اگسٹ کو ان کی لڑکی اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی۔پولیس وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے اور لڑکی کی مشتبہ موت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع