نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جیلوں میں بالغ قیدیوں کے ساتھ نابالغوں کو قید کرنا ان کی ذاتی آزادی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے اتر پردیش کے ونود کٹارا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب بچہ بالغ فوجداری نظام انصاف کے جال میں پھنس جاتا ہے تو اس کے لیے اس سے نکلنا مشکل ہوتا ہے۔ بچوں کے حقوق اور متعلقہ فرائض کے بارے میں بیداری کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بنچ نے مشاہدہ کیا کہ تلخ سچائی یہ ہے کہ قانونی امداد کے پروگرام بھی نظام کے رکاوٹوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔