حیدرآباد۔ 19 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار کی گرین انڈیا چیلنج پہل میںحصہ لیتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے آج شہر میںشجرکاری میں حصہ لیا ۔ عام خان نے چیتیہ اکینینی ‘ سنتوش کمار اور تلگو فلمی صنعت کی دیگر شخصیتوں کے ساتھ پودے لگائے ۔ جے سنتوش کمار نے اس امید کا اظہار کیا کہ عامر خان کی جانب سے شجرکاری میں حصہ لینے سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ ملک بھر میں شجرکاری کیلئے آگے آئیں گے ۔ انہوں نے عامر خان کو ایک کتاب پیش کی اور انہیںحکومت تلنگانہ کی جانب سے شجرکاری کے اقدامات کی تفصیل سے واقف کروایا ۔ بعد ازاںسنتوش کمار نے ٹوئیٹر پر عامر خان سے گرین انڈیا مہم میں حصہ لینے پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اداکار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور چیتنیہ اکینینی کے ساتھ شجرکاری میں حصہ لینا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان کی شجرکاری سے دوسروں کی بھی شجرکاری میںحصہ لینے حوصلہ افزائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان نے اپنی شرکت کے ذریعہ اس موقع کو یادگار بنادیا ہے۔