بالی ووڈ کو عروج پر لے جانے میں مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اسے بھلایا نہیں جا سکتا: شرد پوار

   

ناگپور: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کی ترقی میں مسلم اقلیتوں کا سب سے بڑا حصہ ہے اور ان کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ناگپور میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ بالی ووڈ کو سب سے اوپر لے جانے میں مسلم اقلیتوں نے سب سے زیادہ تعاون کیا ہے اور ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ فن ہو، اسکرپٹ یا شاعری ہو، تمام شعبوں میں مسلمانوں کا سب سے بڑا حصہ رہا ہے۔ مزید کہا کہ مسلم اقلیتیں ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں لیکن انہیں ان کا حق انہیں مل رہا ہے اور اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔شرد پوار نے اردو زبان، اسکولوں اور تعلیم کی تعریف کی لیکن اردو کے ساتھ ساتھ کسی ریاست کی اہم زبان کو بھی سمجھا جانا ضروری ہے۔ این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس صلاحیت اور طاقت ہے، لیکن انہیں حمایت اور مساوی مواقع کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ انہیں مناسب نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے۔