بامیان میں گوتم بدھ کے تباہ شدہ مجسمے کی 3ڈی جھلکیاں

   

Ferty9 Clinic

کابل : وسطی افغانستان میں تباہ کر دیے گئے گوتم بدھ کے دو تاریخی مجسموں میں سے ایک کو ایک ثقافتی منصوبے کیلئے ورچوئل سطح پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ 3 ڈی پروجیکٹر کی مدد سے ساتویں صدی میں بنائے گئے لیکن دو عشرے قبل تباہ کردیئے گئے اس 55 میٹر بلند مجسمے کو اس کے اصل مقام پر ایک چٹان کے اوپر پروجیکٹر کی مدد سے دکھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 20 برس قبل طالبان نے بامیان میں موجود گوتم بدھ کے یہ دونوں مجسمے تباہ کر دیے تھے۔ اب اسی جگہ پر ان میں سے ایک مجسمے کو ورچوئلی دکھانے کا اہتمام کرنے کا مقصد طالبان کے ہاتھوں تباہی کی یاد تازہ کرنا ہے۔ افغان طالبان نے ان مجسموں کو ملک میں قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کیخلاف اپنی مہم کے دوران تباہ کر دیا تھا۔