باپ نے خودکشی سے قبل اپنے دو بیٹوں کی جان لے لی

   

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دل دہلا دینے واقعہ میں مبینہ طور پر باپ نے اپنے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اپنا کام بھی تمام کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ سے قریب 85 کلو میٹر دور گل جورا گاؤں میں پیر کی شب قریب دس بجے سمیت سنگھ ولد چونی لال نامی ایک باپ نے مبینہ طور پہلے اپنے دو بیٹوں کو 12 بور رائفل سے گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد بھی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔ متوفی بیٹوں کی شناخت 17 ساہ چندر کانت اور15 سالہ کمل کانت کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باپ کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دریں اثنا متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں چھان بین کر رہی ہے ۔