بجرم بیگج البانیہ کے نئے صدر منتخب

   

تیرانہ (البانیہ) : مسٹر بجرم بیگج البانیہ کے نئے صدر منتخب ہو ئے ہیں۔البانیہ کے 78 قانون سازوں نے ہفتے کے روز یہاں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسٹر بیگج کے حق میں جب کہ چار قانون سازوں نے مخالفت میں ووٹ دیئے ۔وہیں ایک رکن پارلیمنٹ اجلاس میں غیر حاضر رہا۔البانیائی پارلیمنٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی کل تعداد 140 ہے جن میں سے 103 ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز کے دوران موجود تھے تاہم صدارتی انتخاب کے لیے صرف 83 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیئے ۔ خاص اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی سمیت بیشتر اپوزیشن قانون سازوں نے اس عمل کا بائیکاٹ کیا۔