نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو پیش کئے گئے بجٹ کو ناامیدی کا پوٹلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں اور نوجوانوں کو کافی مایوسی ہوگی۔ یادو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا کو بتایا کہ باغبانی کے کسانوں کی مصنوعات کیلئے کم از کم امدادی قیمت کیلئے بجٹ میں کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں مارکیٹ کی تعمیر کا کوئی ذکر نہیں۔ اترپردیش میں پچھلے کئی سالوں سے ایک بھی نیا بازار نہیں بنایا گیا ہے ۔ منڈیاں نہیں ہیں تو کسان اپنی مصنوعات کہاں بیچیں گے ۔