بحالی امن کے بعد غزہ چوراہے کی کشادگی :اسرائیل

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔12 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہاکہ بحالی امن کے بعد اسرائیل نے غزہ چوراہے کو دوبارہ کھول دیا جو قبل ازیں بند کردیا گیا تھا ۔ اس چوراہے سے عوام اور کارم شالوم چوراہے سے فوجی کارروائی کے لئے اور اشیاء کی نقل و حرکت کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے بموجب دونوں چوراہے 4 مئی کو بند کردیئے گئے تھے جب غزہ پٹی پر حکمراں حماس اور اس کی حلیف پارٹیوں نے سینکڑوں راکٹس اسرائیل پر برساتے ہوئے جہاد کا اعلان کردیا تھا ۔ چار اسرائیلی شہری اور 25 فلسطینی دو روزہ کشیدگی کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ۔ فلسطینی عہدیداروں کے بموجب اسرائیل نے غربت زدہ غزہ پٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے سے اتفاق کیاہے۔