مناما 2 اپریل( یو این آئی ) بحرین میں ایک کمپنی پر ایرانی حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں امیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کو بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ دعویٰ ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے کیا گیا جبکہ بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ سول ڈیفنس ٹیمیں ایک کمپنی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا رہی ہیں ۔ حکام نے کمپنی کی شناخت، نقصان کی نوعیت یا جانی نقصان کی تفصیل فراہم نہیں کیں ۔ یہ واقعہ اس پس منظر میں پیش آیا ہے جب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی کمپنیوں، جن میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شامل ہیں، کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔