مناما(بحرین): بحرین میں 5 جون سے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ وزارت اسلامی امور نے جمعرات کو یہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مارچ کے اواخر میں خلیجی ممالک میں مساجد میں جمعہ کے بشمول دیگر نمازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلیجی ممالک میں مسلمانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔ نماز عید بھی گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ بحرین محکمہ صحت نے جمعرات کو 285 کورونا کے مثبت کیسس ہونے کی اطلاع دی ہے۔
بحرین میں اصلاح خانے اور خواتین کے اصلاح خانے، غیر ضروری ادویہ اور دیگر بعض شعبہ کھول دئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جم خانے، فٹنس اسٹوڈیو، سوئمنگ پولس،تمام تفریحی مقامات، ریسٹورینٹس، سیاحتی مقامات، حقہ کیفے، عوامی ہالس اور تقریب ہالس تاحال بند ہیں۔ فی الحال بحرین میں کورونا وائرس کے کیسس 10 ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں۔