میکسیکو سٹی۔ امریکی ریاست میکسیکو میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 14 نیوی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقہ میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک شدید زخمی ہوا جسے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔