ممبئی : سال 2021 ء کا پہلا سائیکلون آئندہ چند یوم میں بحر عرب کے خطہ میں پیش آنے کا امکان ہے۔ اگر موصولہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اِس طوفان کے اثرات ہندوستان کے مغربی ساحل پر پڑیں گے اور لکشادویپ ، کیرالا، کرناٹک، گوا، مہاراشٹرا اور گجرات اِس کی زد میں آئیں گے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ 16 مئی تک یہ سائیکلون متوقع ہے۔ گجرات کا علاقہ کچھ اور جنوبی پاکستان طوفان سے بچ جانے کا امکان ہے۔