ایتھینز ۔ ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پیش آیا۔ کوسٹ گارڈز نے ہلاک شدگان کی نعشیں برآمد کر لی ہیں، جن میں تین خواتین اور ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔ 63 افراد کو بچا کر لیا گیا۔ یہ واقعہ یونانی جزیرے پاروس کے پاس پیش آیا۔ چند ہی گھنٹوں قبل کشتی ڈوبنے کے ایک مختلف واقعہ میں 11 مہاجرین ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چہارشنبہ سے لے کر اب تک ایسے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن میں ان دنوں انسانوں کے اسمگلروں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔