بخارا ’’نان‘‘ اور سکندری ’’ران‘‘ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی پسندیدہ ڈش

   

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے آئی ٹی سی کی مشہور بخارا ریسٹورنٹ ’’نان‘‘ اور سکندری ’’ران‘‘ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ دورہ ہند کے موقع پر یہیں قیام پذیر تھے۔ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ اور ان کے داماد جاریڈ کشنر نے بھی اس ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ اور میلانیا نے لذیذ نان اور سکندری ران کو بہت پسند کیا اور مزے لیکر نوش فرمایا۔ بھنی ہوئی ران اور نان اس ہوٹل کی مشہور ڈش ہے۔