بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کرکے نعش صحن میں دفن کردی

   

یروشلم : فلسطین کے علاقے غرب اردن سے زیادہ تر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان خون ریز جھڑپوں کی خبریں آتی رہتی ہیں مگرغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک بد بخت شخص نے اپنے والد کو قتل کرکے اس کی نعش صحن میں دفن کردی۔فلسطینی شہری دفاع کے عملے نے منگل کی صبح شہر کے جنوب میں واقع قصبے عجہ میں ایک گھرکے صحن میں مضبوط کنکریٹ کے نیچے سے ایک شخص کی نعش نکالی۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی پولیس نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ ایک نوجوان نے انہیں بتایا کہ اس نے اپنے والد کی نعش کو جنین کے جنوب میں واقع قصبے عجہ میں اپنے گھر کے صحن میں دفن کیا تھا اور اس پر سیمنٹ ڈالا تھا۔پولیس کا کنا ہے کہ سکیورٹی سروسز اس مقام پر پہنچیں اور نعش ملنے تک اس کی نعش جاری رکھی۔