بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان: کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راہول راج نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے مقصد کے ساتھ شفاف حکمرانی کے لیے کام کریں۔ جمعرات کو کلکٹر آفس کے کانفرنس ہال میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ بدعنوانی کا کوئی بھی رجحان ناقابلِ برداشت ہے۔ اگر کسی عہدیدار یا اْن کے عملے میں رشوت یا غیر قانونی سرگرمیوں کی نیت پائی گئی تو اْن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ راہول راج نے واضح کیا کہ بدعنوان عہدیداروں کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور میدک کو ریاست کا ایک مثالی، بدعنوانی سے پاک ضلع بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر کلکٹر نے تمام ملازمین سے بدعنوانی کے خلاف حلف دلوایا۔ اس موقع پر زیڈ پی سی ای او ایلیا، ڈی آر ڈی اے کے سرینواس راؤ، ضلع ریونیو آفیسر بھجن گاراؤ، میدک آر ڈی او رما دیوی کلکٹریٹ ایڈمنسٹریٹیو افسرجناب محمدیونس۔صدر ٹی این جی اور ضلع میدک ڈی نریندر۔ڈسٹرکٹ انٹر بورڈ آفسر محترمہ مادھوی۔ڈی آی او رادھاکشن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔