غزہ : غزہ پٹی میں گذشتہ دس روز سے اسرائیل کی طرف سے بپا کی گئی قیامت کے نتیجہ میں ہر طرف المیہ اور تباہی کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں۔مسلسل ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں۔ غزہ میں تباہی کے مناظر پرمشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ان المنارک مناظر میں ایک ویڈیو میں ایک ایسی ماں کو دکھایا گیا جس نے غزہ کے ایک ہاسپٹل میں روتے ہوئے بمباری میں اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔ماں اپنے بڑے بیٹے کے جسد خاکی کے ساتھ نمودار ہوئی۔ اس کے بعد روتے ہوئے گلے لگا لیا۔ اس نے بعد وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی نعش کی طرف بڑھی۔ اس کا خیال تھا کہ بچی زندہ ہے۔ وہ اسے دودھ پلانے کیلئے آگے بڑھی اوراسے بیدار کرنے لگی،مگر وہ ہمیشہ کیلئے سوچکی تھی۔