حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) بدنام زمانہ روڈی شیٹر خونی غوث اور اس کے دو ساتھیوں کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی ہے ۔ راجندر نگر پولیس کی کارروائی اور مضبوط اقدامات کے سبب خونی غوث اور اس کے ساتھیوں کو سزاء یقینی ہوپائی ہے ۔ راجندر نگر پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ محمد غوث پاشاہ عرف خونی غوث ساکن چنتل میٹ اور اس کے ساتھی محمد شعیب عرف ٹٹو اور محمد نصیر الدین عرف یام تینوں کو عدالت نے سرور خان قتل کیس میں عمر قید کی سزاء سنائی ہے ۔ سال 2023 میں جنا چیتنیہ گولڈن ہائٹس کالونی میں موسی ندی کے قریب سرور خان کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ خونی غوث 28 وارداتوں میں ملوث ہے جن میں 18 سرقہ 6 دیگر جرائم دو اقدام قتل ایک عصمت ریزی اور ایک قتل کی واردات شامل ہیں۔ ع