بدنام زمانہ سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔ میر پیٹ پولیس نے دو بدنام زمانہ سارقین کو گرفتار کرلیا جو کالونیوں میں گھومتے ہوئے خواتین کے گلے سے طلائی چین کی رہزنی کررہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ونستھلی پورم پرشوتم ریڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 25 سالہ گتیاوت نرسنگھ ساکن ہستنا پورم اور 19 سالہ اسلاوت ویگنیش ساکن گرم گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ دونوں آپس میں سالے بہنوئی ہیں جو کالونیوں میں گھومتے ہوئے خواتین کو رہزنی کا شکار بنارہے تھے۔ حالیہ دنوں ان دونوں نے دو وارداتیں انجام دی تھیں ۔ایک خاتون جو شکایت گذار ہے اس کے گلے سے منگل سوتر کو چھین لیا تھا۔