حیدرآباد 3مارچ(یواین آئی)آپ نے شادی میں نئے نئے انداز کے تحفے نوبیاہتا جوڑے کو مہمانوں کی جانب سے دیئے جانے کے بارے میں سناہوگالیکن تلنگانہ میں ایسی بھی شادی ہوئی ہے جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو شادی کے اس اٹوٹ بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے تحفہ کے طور پرپودے دیئے ۔کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے جی نوین کمار ،سواتی نے ماحولیاتی شادی کرنے پر غور کیا ۔اس طرح کی شادی کے لئے لڑکے کے باپ نے اہم رول ادا کیاجنہوں نے محکمہ باغبانی میں عہدیدار کے طورپر خدمات انجام دیاتھا۔انہوں نے مہمانوں کیلئے ان پودوں کو تقسیم کرنے کے لئے پودوں کا انتظام کیا اور یہ پودے شادی میں آنے والے ہر مہمان کو دیئے گئے ۔