برازیلی فٹبالر کیٹرینہ کوامریکی نمائندگی کی اجازت

   

واشنگٹن : برازیلی نژاد میڈفیلڈر کیٹرینہ مکاریو کو فیفا کی جانب سے یہ اجازت مل گئی ہیکہ وہ امریکہ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتی ہیں۔ فیفا کی جانب سے ملنے والی اس اجازت کے بعد اب وہ اس ماہ کے اواخر فلوریڈا میں کولمبیا کے خلاف کھیلے جانے والے دو نمائشی مقابلوں میں امریکہ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتی ہیں۔ کیٹرینہ نے فیفا کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ مجھے فیفا کی جانب سے امریکی ٹیم کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے لہٰذا یہ مقابلے مجھے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چیز یقینی نہیں ہوتی بلکہ ہر چیز کو حاصل کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا اب یہ مجھ پر منحصر ہیکہ میں اپنی فٹنس کو اس مقام تک برقرار رکھوں جہاں مجھے ہر دن کچھ سیکھنے کا موقع ملے اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرسکوں۔ کیٹرینہ جب 12 سال کی تھی تو انہوں نے اسٹانڈ فورڈ کیلئے مقابلے کھیلے تھے۔ ماہ اکٹوبر میں کیٹرینہ امریکی شہریت حاصل کرچکی ہیں لیکن تب سے ہی وہ امریکی قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے فیفا کی اجازت کا انتظار کررہی تھی۔