برازیل میں ایک دن میں 1179 مریض چل بسے

,

   

برازیلیا۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لاطینی امریکہ میں کرونا وائرس سے بدترین متاثر ملک برازیل میں منگل کو 1179 افراد ہلاک ہوئے، جو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ ان میں سے 324 اموات صرف ایک صوبے ساؤپولو میں ہوئی ہیں۔برازیل چوتھا ملک ہے جہاں ایک دن میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ باقی تین ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ ہیں۔ اٹلی اور اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لیکن وہاں بھی ایک دن میں ایک ہزار اموات نہیں ہوئی تھیں۔21 کروڑ آبادی والے ملک برازیل میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق 18 مارچ کو ہوئی تھی اور ابتدا میں وبا کے پھیلنے کی رفتار سست تھی۔ لیکن اس ماہ کیسز اور اموات میں تیزی ا?ئی۔ اب مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ امریکہ اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 2 لاکھ 75 ہزار کیسز اور 18 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ساؤپولو کے مئیر نے چند دن پہلے خبردار کیا تھا کہ ان کا سوا کروڑ ا?بادی کے شہر کے اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں اور شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔برازیل کے صدر جائر بولسونارو کرونا وائرس کے خطرے کو مسلسل مسترد کرتے ا?ئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معمولی سا فلو ہے۔ لوگوں کا قرنطینہ میں رہنے اور لاک ڈاؤن کرنے سے معیشت پر زیادہ برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔