برازیل میں جائر بولسونارو نے صدر کے عہدے کا حلف لیا

   

برازیلیا ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے کیپٹن سے لیڈر بنے جائر بولسونارو نے منگل کو سخت سیکورٹی کے درمیان برازیل کے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔63 سالہ بولسونارو نے دارالحکومت برازیلیا میں واقع نیشل کانگریس میں ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مقامی وقت کے مطابق شام 3بج کر 10 منٹ پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔کنزرویٹو سوشل لبرل پارٹی کے رکن مسٹر بولسونارو کو نائب صدر جنرل (ریٹائرڈ) ہیملٹن موراؤو نے آئین کی حفاظت اور احترام کرنے ، قوانین پر عمل کرنے ، عام لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے ، برازیل کے اتحاد، سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنے کا حلف دلایا۔