ریوڈی جینیرو ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں فٹ بال کے دو بڑے اسٹیڈیمز کو کورونا وائرس اسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں کے میدان اب اسپتال میں بدلنے لگے ہیں ، کل ٹینس کورٹ کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو آج یہ خبر سامنے آئی کہ برازیل نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے2 فٹ بال اسٹیڈیمز کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کردیا۔ ریوڈی جنیرو کے تاریخی مارکانا اسٹیڈیم اور ساوپالو اسٹیڈیم میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہوگا۔ واضح رہے کہ تاریخی مارکانا اسٹیڈیم 1950 ء اور2014 ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچزکی میزبانی کرچکا ہے۔