برازیل میں کورونا سے کئی اموات

   

ریو ڈی جنیرو : برازیل میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2494 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔یہ اطلاع برازیل کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کے روز دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران انفیکشن کے 76692 نئے معاملے درج کیے گئے ، جس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15359397 ہوگئی۔