برازیلیہ ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے شمالی حصے میں ایک جیل کے اندر دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 57 قیدی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ التامیرا نامی جیل میں گزشتہ روز پیش آیا۔ برازیلی صوبہ پارا کے جیل حکام کے مطابق متاثرہ جیل کے تمام حصوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ تصادم پیر کی صبح سات بجے شروع ہوا تھا۔
