برازیل کی ریاست باہیا میں شدید بارش ‘7 افراد ہلاک

   

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع علاقائی سول انتظامیہ نے دی ہے ۔ سول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کچھ حصے زیر آب آگئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ شہری دفاع کی انتظامیہ کے مطابق بارش سے 30 کے قریب میونسپلٹی متاثر ہوئی ہیں، جس میں اب تک سات افراد ہلاک، 175 زخمی اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی قصبے اور دیہی علاقے مکمل طور پر الگ تھلگ ہو گئے ہیں ۔ ریلیف اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔